پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، ن لیگ میں قیادت کیلئے لڑائی جاری ہے، فواد چوہدری


لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی اور ن لیگ میں قیادت کے لیے لڑائی جاری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جبکہ افغانستان میں عدم استحکام سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوتا ہے اس لیے کابل سے غیر ملکی انخلا میں بھرپور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے مہاجرین پاکستان کی طرف آتے ہیں تو اس کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں۔ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہے جبکہ بھارت سید علی گیلانی کے جنازے سے بھی ڈر رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کے لیے ٹاس ہو رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں لڑائی جھگڑا جاری ہے۔ کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن نے سنجیدہ گفتگو نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹوٹ چکی ہے اور ن لیگ میں اپنی لڑائی جاری ہے۔ اپوزیشن کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن جواب نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نازی نظریے سے متاثر ہے، وزیر اعظم

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن کی کوئی رائے نہیں ہے۔ بلاول بھٹو ،مریم بی بی اور فضل الرحمان سب چوں چوں کا مربہ ہیں۔

بھارتی رویے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے موقع ملنے پر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔ بھارت کو افغانستان میں توجہ کی کیا ضرورت ہے ؟

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام گروپوں کی نمائندہ حکومت سے استحکام آئے گا اور افغانستان کو الگ چھوڑنے سے عدم استحکام پیدا ہو گا۔


متعلقہ خبریں