بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی مداح نکلیں

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی مداح نکلیں

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کی مداح نکلیں۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ارطغرل غازی میری پسندیدہ سیریز ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے جس کی میں 89 قسطیں دیکھ چکی ہوں۔

صحافی کے ارطغرل غازی ڈرامے کی مقبولیت کا سوال بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ارطغرل ڈرامہ سیریز بہت شوق سے دیکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اداکار سلمان خان  کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 2 سال بیت گئے

کترینہ کیف اور سلمان خان کا شوٹنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ترکی میں اپنی شوٹنگ کر رہے ہیں اور یہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔

گزشتہ روز بالی وڈ کے دونوں ستاروں نے ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کی تھی۔

ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت نے کترینہ کیف اور سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں کے یہاں آنے سے بہت خوشی ہوئی اور میری خواہش ہے کہ آپ لوگ کام کے سلسلے میں نہیں بلکہ پُرسکون ہونے اور چھٹیاں گزارنے آئیں۔


متعلقہ خبریں