صحافیوں کیلیے رہائشی پلاٹس اور آسان قرضہ جات کا اجرا کررہے ہیں، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے لیے رہائشی پلاٹس اور آسان قرضہ جات کا اجرا کررہے ہیں۔

پی ایم ڈی اے کالا قانون ہے اسے روکیں گے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے اور صدر پی یو جے سے ملاقات کے دوران کہی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ صحافیوں کے تحفظات دور کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ننے کہا کہ پی ایم ڈی اے میں صحافی ورکرز کے حقوق کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ایم ڈی اے کا اجرا آرڈی ننس سے نہیں بل کی صورت میں لا رہے ہیں۔

صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد طلب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سے سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے اور صدر پی یو جے کی ہونے والی ملاقات میں  صحافیوں کے مسائل اور پی ڈی ایم اے مسودے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں