پنجاب پولیس کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی امکان

پنجاب پولیس کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی امکان

لاہور: صوبہ پنجاب کی بیوروکریسی کے ساتھ ساتھ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ یہ بات ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

پنجاب کی بیوروکریسی میں ایک مرتبہ پھر اکھاڑ بچھاڑ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے متبادل کے طور پر تین امیدواران کے نام سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے منصب کے لیے راؤ سردار، کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اور عامر ذوالفقار مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب پولیس: دو سال کے عرصہ میں کتنے آئی جی تبدیل ہوئے؟

اس سلسلے میں ذمہ دارذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ درج بالا تینوں امیدواران میں سے راؤ سردار اس عہدے کے لیے زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق راؤ سردار نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تین گھنٹے طویل ملاقات بھی کی تھی۔

پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ راؤ سردار کو گزشتہ ہفتے وزیراعظم ہاؤس بھی بلایا گیا تھا جہاں ان کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں