عمران خان کو معاف نہیں کرینگے، حساب لیں گے، آنیوالی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی: بلاول بھٹو

عمران خان کو معاف نہیں کرینگے، حساب لیں گے، آنیوالی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی: بلاول بھٹو

ڈی جی خان:  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو معاف نہیں کریں گے، ان سے حساب لیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے عوام کے ووٹ، جیب اور پیٹ پر ڈاکہ مارا ہے۔

پاکستان کو پھر ضرورت ہے جیالے تیار ہوجائیں، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق ڈیر غازی خان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کا ہر شہری اس وقت تکلیف میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب پریشان ہیں کہ یہ کون سے نیا پاکستان ہے جہاں تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام کے دور میں کسان کو زمین کا مالک بنا دیا گیا تھا اور لوگوں کو روزگار ملتا تھا لیکن اب ہم پر نیا پاکستان مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں کسان خوشحال تھا، ملکی معیشت ترقی کررہی تھی اور ہم نے گندم برآمد کرنا شروع کردی تھی۔

پیپلزپارٹی روزگار دلواتی ہے، میاں اور خان کے ادوار میں محروم کیا جاتا ہے: بلاول

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جانے کے بعد عوام لاوارث ہوگئے ہیں اور کوئی عوام کے لیے بولتا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جدوجہد میں عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے سے ہمارا تین نسل پرانا رشتہ ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں اور عمران خان عوام سے روزگار، روٹی، کپڑا اور مکان بھی چھین رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امیروں کو سپورٹ کرنے سے معیشت کو فائدہ نہیں ہوتا ہے لیکن عام آدمی کو سپورٹ کرنے سے معیشت ترقی کرتی ہے۔

تجویز نہ ماننے پر ہم خود میدان میں آئے ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیاری کریں، آنے والی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب جیالا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی عوام کے لیے وسیب بنا کر رہوں گا۔


متعلقہ خبریں