ہوشیار: بینک خدمات کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دینے کی تجویز

کورونا وائرس سے بچاؤ: آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی: بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی کورونا ویکسینیشن کی لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

ویکسینیشن بھی کام نہ آئی، کورونا نے اسرائیل کو جکڑ لیا

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے این سی او سی کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں این سی او سی کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔

این سی او سی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا پہ قابو پانے کے لیے لازمی قرار دیا جائے کہ بینک اورپوسٹ آفیسز ویکسی نیٹڈ کسٹمرزکو ہی خدمات فراہم کریں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے این سی او سی کو بھیجی جانے والی تجویز میں کہا گیا ہے کہ بنا ویکسینیشن کے آنے والے صارفین کو خدمات فراہم کرنے سے معذرت کرلی جائے۔

اندرون ملک ہوائی سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

ہم نیوز نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بھی ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلزاورریسٹورنٹس کی ایس اوپیزمیں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو ریلوے ٹکٹ نہیں ملے گا

محکمہ صحت سندھ نے اپنے مراسلے میں واضح کیا ہے کہ بنا کورونا ویکسینیشن ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے اور ہوٹلوں میں رہائش اختیار کرنے پر پابندی ہو گی۔


متعلقہ خبریں