پنجاب: اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار، لڑکی دم توڑ گئی


گجرات: صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکی کا انتقال ہو گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی امکان

ہم نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے غازی چک میں اجتماعی زیادتی اور لڑکی کے انتقال کے واقعے کے انکشاف کے حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق 3 افراد نے 3 ستمبر کی رات غازی چک میں لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی حالت غیر ہونے پہ لڑکی کو پھینک کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی نے بعد میں دم توڑ دیا۔

اس سلسلے میں ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی موت زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی تھی۔

سرکاری افسر کی ایک سال تک خاتون سے مبینہ زیادتی

متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ سلیمان اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ماں کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

اس سلسلے میں آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ماں بیٹی سے زیادتی کیس: خواتین نے ملزمان کی شناخت کر لی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ لڑکی کے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں