گلوکارہ سارہ ہارڈنگ کینسر کے باعث چل بسیں


بر طانوی پاپ گروپ گرلز الاؤڈ کی  گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39سال کی عمر میں چھاتی کے کینسر کے باعث انتقال کر گئیں ۔

ساراہ ہارڈنگ کو گزشتہ برس اگست میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ۔ان کی  ماسٹیکٹومی اور کیموتھریپی کروائی  گئی تھی۔ سارہ کی ماں نے انسٹاگرام پر ان کی وفات کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ ایک چمکتا ہوا ستارہ 12 ماہ تک بیماری سے لڑنے کے بعد آخر ڈوب گیا۔

سارہ کی والدہ نے لکھا کہ یہ میں انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہی ہوں کہ  میری خوبصورت بیٹی سارہ کا انتقال ہو گیا۔ آپ میں سے بہت سے لوگ سارہ کی کینسر کے ساتھ لڑائی کے بارے میں جانتے ہوں گے اور یہ کہ اس نے اپنی تشخیص سے لے کر آخری دن تک اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج صبح پرسکون طور پر چلی گئی ،  میں پچھلے ایک سال کے دوران ان کی حوصلہ افزائی ، ہمت بڑھانے والوں   کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

انہوں نے کہا میں چاہتی ہوں کہ سارہ کو ایک چمکتے ہوئے ستارے کی طرح یاد رکھا جائے نہ کہ انہیں خوفناک بیماری کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے مر جانے والی لڑکی کے طور پر یاد رکھا جائے ۔

 


متعلقہ خبریں