صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین کورونا ویکسین لگوا سکتی ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آبپارہ ایم سی ایچ سینٹر کا اچانک دورہ کیا اور سینٹر میں دی جانے والی ماں بچے کی صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے علاج کے لیے آنے والے مریضوں سے علاج کی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔

اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت ماں اور بیٹے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوام کو صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے جذبے اور لگن سے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: چلنے سے جان لیوا امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے جبکہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اسپتال کا عملہ لگن اور جذبے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسز اور ڈاکٹرز کو اس وقت عزت ملتی ہے جب مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں