گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کے استقبال کی تیاریاں مکمل

گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کے استقبال کی تیاریاں مکمل

لاہور: ٹوکیو پیرا لمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی آج گوجرانوالہ پہنچیں گے۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو حیدر علی کے گھر پہنچنے سے قبل استقبال کی تیاری کے لیے گوجرانوالہ میں استقبالیہ بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ حیدر علی گزشتہ سب لاہور ائرپورٹ پہنچے تھے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کا کہنا تھا کہ قوم کی دعا اور مشکلات سے نکل کر میں نے گولڈ میڈل جیتا۔ ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت کر میرا خواب پورا ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے گھر میں رہ کر 5 سال ٹریننگ کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود اور تربیت پر کام کرنا ہے جبکہ حکومت کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس میدان چھوڑ کر بھاگ گئے، شعیب اختر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔ حیدر علی نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں