کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری ،ملزم پکڑے گئے


کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر کیش وین سے بیس کروڑ روپے چوری کے کیس میں گرفتار مزید چار ملزموں کو  تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعدا دچھ  ہوگئی ۔

کراچی پولیس  کیش وین سے 20 کروڑ روپے کی چوری کے ملزمان کے تعاقب میں ہے ۔  کیس میں مزید چار گرفتار ملزموں  مجید گل، نور اللہ، سیف اللہ اور سلمان کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں  پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:محافظ بنا چور، کراچی میں کیشن وین کا ڈرائیور20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے اڑا

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ ان پر چوری میں ملوث ملزمان کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

ملزمان سیف اللہ سے ایک کروڑ 19  لاکھ روپے، مجید گل کے قبضے  سے 81لاکھ سے زائد،    سلمان شاہ سے40لاکھ روپے اور   نور اللہ  سے13لاکھ   روپے سے زائد برآمد ہوئے۔

عدالت نے چاروں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے  کرتے ہوئے  آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعدا د6 ہوگئی۔   یاد رہے کہ 9  اگست کو نجی کیش وین کا ڈرایئور بیس  کروڑ روپے اور گارڈز کے اسلحے سمیت فرار ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں