بی ایم ڈبلیو کی ری سائیکل ایبل گاڑیاں


جرمنی کی مشہور کار کمپنی بی ایم ڈبلیو نے فیصلہ کیا ہے مستقبل میں اس کی گاڑیاں مکمل ری سائیکل ایبل میٹریل سے تیار کی جائیں گے۔

فی الحال، بی ایم ڈبلیو کی گاڑیوں میں اوسطا 30 فیصد ری سائیکل اور دوبارہ استعمال ہونے والے موا استعمال کیا جاتا ہے۔

جرمن کمپنی آئندہ  کے ماڈل میں 50 فیصد اور بالآخر 2040 تک اپنی گاڑیوں کی تیاری میں 100 فیصد ایسا مواد استعمال کرے گا جس کو ری سائیکل کیا جا سکے گا۔

ایسی گاڑیاں جب اپنی ایکسپائری ڈیٹ کو پہنچیں گی تو انہیں دوبارہ ری سائیکل کیا جا سکے گا۔

بی ایم ڈبلیو کا کہنا ہے کہ مستقبل کی’سالڈ اسٹیٹ’ بیٹریاں زیادہ چارج اسٹور کر سکیں گی۔ ان میں مکمل طور پر دوبارہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ تقریبا مکمل طور پر ری سائیکل شدہ مواد سے تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایم ڈبلیو کی منی الیکٹرک بائیک

تاہم بیٹری تیار کرنے والی کمپنیوں کا اندازہ ہے کہ اس وقت زیادہ تر الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہونے والی لیتھیئم آئن بیٹریوں کا تقریبا 30 فیصد مواد نئی بیٹریاں بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہاں تک کہ بی ایم ڈبلیو کا لوگو بھی فرنٹ پر لیزر کی مدد سے کندہ کیا جائے گا تاکہ کم سے کم مواد استعمال ہو۔

چھت شیشے کی ہوگی اور سیٹیں ری سائیکل ایبل پلاسٹک سے بنائی جائیں گی۔ گاڑی کا اسٹیرنگ تھری ڈی سے پرنٹ کیا جائے گا۔ اسپیکر سیٹوں کے نیچے ہوں گے۔

گاڑیوں میں لگے سینسرز ایک دوسرے کیساتھ معلومات بھی شیئر کر سکیں گے تاکہ راستے کا انتخاب کرتے وقت رش والے مقامات کا اندازہ لگایا جا سکے۔

اس سے کاروں کو اپنی رفتار کی منصوبہ بندی کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ٹریفک لائٹس تک اس وقت پہنچیں جب وہ سبز ہوں۔

بی ایم ڈبلیو نے کہا گاڑیوں کے درمیان معلومات شیئرنگ سے سڑکوں پر رش کو کم کیا جا سکے گا۔

 


متعلقہ خبریں