جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب


راولپنڈی: جی ایچ کیو میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت اہم سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ میزبانی کے فرائض وصی شاہ اور سدرہ اقبال نے انجام دیئے۔

تینوں مسلح افواج کےسربراہان کی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی تقریب میں موجود رہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیرعلی زیدی۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری، فرخ حبیب، وزیر قانون فروغ نسیم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ شہدا کے لواحقین، غازیوں، حاضرسروس و ریٹائرڈعسکری حکام اورجوان بھی موجود تھے۔

 


متعلقہ خبریں