امیدہےافغان امن کیلئےدنیاہماری کوششوں کوحقیقت کی نظرسےدیکھےگی،صدر



صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا امید ہےافغان امن کیلئے دنیا ہماری کوششوں کوحقیقت کی نظرسےدیکھے گی۔

یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن درحقیقت پاکستان میں امن ہے۔ افغانستان کے ساتھ سرحد پرباڑلگا کرمغربی سرحد کومحفوظ بنا دیا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ 6ستمبرہماری قومی تاریخ میں استعارہ ہے۔ جنگ ستمبرمیں ہم نےدشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی خاطر جان دینے کیلئے تیار ہے۔ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، ہمارے سروں کے تاج  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وطن کا دفاع جان سے عزیز، ہرقیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، آرمی چیف

صدر پاکستان نے کہا کہ آزادی نعمت خداوندی ہے۔ ہمارے بزرگوں نےطویل جدوجہد کے بعد آزادی کو حاصل کیا۔آزادی کے بعد ہی پاکستان کو بھارتی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے ہرموقع پر پاکستان کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی۔ بدقسمتی سے ہمارے ہمسائے نے ہماری آزادی کو دل سے تسلیم نہیں کیا ہے۔ اس خطےکی ترقی کا راز کشمیرکےمنصفانہ حل میں ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ کشمیریوں کے جذبہ حریت اورقربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان خطےمیں امن کا خواہاں ہے۔افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کےخاتمےکیلئے ہماری افواج اورعوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔


متعلقہ خبریں