بچے نے ترک صدر سے پہلے فیتہ کاٹ کر محفل لوٹ لی


ترکی کا ایک بچہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب اس نے طیب اردگان کی موجودگی میں صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا۔

دلچسپ واقعہ ترکی کے صوبہ ریزے میں پیش آیا جہاں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب ہو رہی تھی۔ افتتاحی تقریب میں طیب اردگان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اسٹیج پت پہلی قطار 6بچوں کی تھی جبکہ اس کے پیچھے ترک صدر اور دیگر اہلکار دائیں سے بائیں قطار بنا کر کھڑے تھے۔

ترک صدر اور بچوں سمیت سب نے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی کینچیاں پکڑ رکھی تھی۔ فیتہ کاٹنے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ ایک بچے نے مڑ کر طیب اردگان کی طرف دیکھا۔

دیگر شرکا ابھی تیاری کر رہے تھے کہ ایک بچے نے فیتہ کاٹ دیا۔ طیب اردگان بھی ایک ہاتھ نے مائیک تھامے اسی بچے کے عقب میں موجود تھے۔

بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لیے۔ طیب اردگان نے بچے سر پر پیار سے دھول لگائی۔اس کے بعد افتتاح کو منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

 


متعلقہ خبریں