گوگل نے افغان حکومت کے ای میل اکاؤنٹس بلاک کر دیے


انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی افغانستان کی حکومت کے متعدد ای میل اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اکاؤنٹس لاک ڈاؤن کرنے کا یہ فیصلہ افغان حکومت کے سابق اہلکاروں اور ان کے عالمی شراکت داروں کے ڈیجیٹل روابط کی ٹریل کے بارے میں بڑھتے خوف کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔

طالبان کی جانب سے کابل پر کنٹرول سنھبالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئے حکمران اپنے دشمنوں کو تلاش کرنے کے لیے بائیو میٹرک اور افغان پے رول ڈیٹا بیسز کا غلط استعمال کر سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:گوگل کی 2 ماہ میں چوتھی وارننگ

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم افغانستان میں صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور متعلقہ اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے عارضی اقدامات کیے گئے ہیں۔

افغانستان کی سابق حکومت کے ایک ملازم نے بتایا کہ طالبان سابق حکومتی عہدیداروں کے ای میل اکاؤنٹس حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے طالبان کے حکم پر عمل نہیں کیا اور اب وہ روپوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کی 8 ایپس پر پابندی، پولیس نے صارفین کو خبردار کر دیا

دوسری جانب روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد کردی ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ افغان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت صرف اسی صورت میں کریں گے جب حکومت سازی میں تمام دھڑوں کو شامل کیا جائے گا۔

طالبان کی جانب سے پاکستان، چین، ترکی، ایران، قطر اور روس کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں