کراچی: ویکسین نہ لگانے کی صورت میں تعلیم کے دروازے بند


کراچی: کالجوں میں ویکسینیشن نہ کرانے والے طلبہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمۂ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق 17 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ پر ویکسین نہ لگانے کی صورت میں تعلیم کے دروازے بند ہوں گے۔ جس کے لیے نوٹیفیکنش بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکنش کے مطابق بغیر ویکسینیشن کے طلبا کو کالجوں میں داخلہ نہیں دیا جائے گا، طلبا نا کلاسز لے سکیں گے نا امتحانات دے سکیں گے۔

بنا ویکسین کے طلبا پریکٹیکل میں بھی شرکت نہیں کرسکتے۔

نو ٹی فکشن ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی حافظ عبدالباری اندڑ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: میرپور، مثبت کیسز کی شرح دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 316 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔


متعلقہ خبریں