نیب کا مقصد سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے جبکہ حکومت دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں نہ ختم ہونے والی نااہلی اور کرپشن ہے جبکہ ہم بارہا کہتے رہے ہیں کہ نیب عدالت میں کیمرے لگائے جائیں۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو کس بنیاد پر توسیع دی جائے گی ؟ یہ بات آگے تک جائے گی۔

انہوں ںے کہا کہ متنازع شخصیت کی ملازمت کی توسیع کا معاملہ عدالت عظمیٰ تک جائے گا۔ اب تو نیب اور حکومت ایک ہی چیز بن گئے ہیں۔

انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف بھرپور انتخابات لڑے گی۔ 20،20 سال سے برسرروزگار افراد کو بےروزگار کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیک نیوز ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، فواد چوہدری

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تیسرا سال ہے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ کیس ہے کیا ؟ احسن اقبال نے بیان دیا تو چیئرمین نیب ناراض ہو گئے۔ نیب نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے اور نیب اب دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب حکومت کے مہنگی ایل این جی خریدنے پر تحقیقات نہیں کرے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں حقیقت واضح ہے کہ نیب کا مقصد کیا ہے؟ نیب کا مقصد سیاست پر اثرانداز ہونا اور سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کیا پاکستان میں اہل لوگ نہیں ہیں ؟


متعلقہ خبریں