لگتا ہے عمران خان کو این آر او نہیں مل رہا، مریم اورنگزیب


لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان کو این آر او نہیں مل رہا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پھر این آر او کی بات، گھبراہٹ اور خوف، خیر تو ہے؟ کیا عمران خان کیا آپ کو این آر او نہیں مل رہا ؟

انہوں نے کہا کہ 3 سال ختم ہو گئے لیکن عمران خان آپ کی این آر او، این آر او کی رٹ ختم نہیں ہوئی۔ ‎طاقتور آٹا چینی چور آپ کے سائے تلے محفوظ ہیں جبکہ ‎طاقتور دوائی مافیا آپ کے این آر او کے نتیجے میں محفوظ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎بجلی، گیس اور رنگ روڈ مافیا آپ کے این آر او تلے خوب جیبیں بھر رہا ہے لیکن ‎مہذب معاشرے میں وزیر اعظم عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی پہ ڈاکہ نہیں ڈالتے۔

انہوں نے کہا کہ ‎مہذب معاشرے میں وزیر اعظم بہنوں، بیٹیوں اور بزرگوں کو انگوٹھوں کے نشان سے ایک کلو چینی کی قطاروں میں کھڑا نہیں کرتے اور وزیر اعظم جھوٹ نہیں بولتا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ‎مہذب معاشروں کا وزیراعظم حسد اور بغض کا شکار نہیں ہوتا۔ ‎مہذب معاشروں میں پارلیمان اور اظہارِ رائے کا گلا بند نہیں کیا جاتا جبکہ ‎انصاف پر عمران خان کا یقین ہوتا تو آٹا، چینی چوری پر قانون کا سامنا کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ‎طاقتور اگر قانون سے اوپر نہ ہوتا تو آپ کھربوں روپے کے غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس میں 7 سال سے مفرور نہ ہوتے لیکن اب

‎ملک صرف آگے تب بڑھے کا جب آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں کے شکنجے سے نکلے گا۔ ‎آج سب طاقتور آٹا، چینی، بجلی، گیس چور سب قانون سے اوپر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف نے این آر او دے کر ملک پر ظلم کیا، عمران خان

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‎ماضی کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا۔ سستا آٹا، چینی، گیس، بجلی اور مفت دوائی دی۔ ‎ماضی کی حکومت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے عوام کو موٹروے، پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو، اورنج ٹرین دی اور آپ نے 120 ارب کے کھڈے دیے۔ ماضی کی حکومت نے 5.8 فیصد ترقی دی اور آپ نے ترقی کی شرح منفی 0.4 فیصد کر دی۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ماضی کی حکومت سے سوال کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔


متعلقہ خبریں