کابینہ میں اہم فیصلے، راؤ سردار علی آئی جی پنجاب تعینات


وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راؤ سردار علی کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

وزیراطلاعات فوادچودھری نے اجلاس کے بعد کابینہ میں ہونے والے اہم فیصلوں کے متعلق بتایا۔ اسلام آباد میں زمینوں کےحصول اور الاٹمنٹ کے معاملے پرذیلی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیراسدعمرکی سربراہی میں کمیٹی جامع پالیسی مرتب کرے گی۔ کابینہ نےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی پلان کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے ذریعےاداروں کومنافع بخش بنانےکی پالیسی پرعمل پیراہیں۔ 70کی دہائی میں ملک میں 780 سینما تھے اب 78 رہ گئے ہیں۔ پاکستان میں سینماکی بحالی کیلئےعملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 21کروڑ اضافی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ روزویلٹ ہوٹل نیویارک  کے واجبات کی ادائیگی کیلئے بھی فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

پاکستان نے 16 کروڑموبائل فون سموں کوفنگرپرنٹس کےساتھ رجسٹرڈ کیا۔ پاکستان واحدملک ہے جس نےسب سے پہلے20 کروڑشناختی کارڈجاری کیے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں  کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی اور ان کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال  اور  ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں