کیا لوگ اب بھی آئی فون13 خریدیں گے؟


گوگل اور فیس بک کے ساتھ ایپل کی لڑائی نے اچانک نیا موڑ لے لیا ہے، اور اب آئی فون کے نئے ماڈل کی ساخت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

آئی فون13 کی لانچ پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہو چکی ہے جس سے صارفین پر منفی اثر پڑا ہے۔

ایپل نے آئی کلاؤڈ فوٹوز سی ایس اے ایم فلٹر(بچوں کو جنسی ہراسانی سے بچانے کیلئے نگرانی کا سسٹم) اور آئی او ایس 15 میں آئی میسج فوٹو فلٹر شامل کرنے کے فیصلے سے صارفین پر منفی اثر پڑا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کو جنسی ہراسانی سے محفوظ رکھنے کیلئے سیکیورٹی کو مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ایپل کے کلائنٹ سائیڈ مانیٹرنگ کے فیصلے نے سوالات کو جنم دیا۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ کلائنٹ سائیڈ مانیٹرنگ سے صارفین کا اپنی پرائیوسی پر کنٹرول کم ہو جائے گا۔ ایپل کے گاہک صرف پرائیویسی اور سیکیورٹی کی وجہ اس کمپنی کا مہنگا فون خریدتے ہیں۔

صارفین کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ فیس بک اور گوگل کی طرح ایپل صارفین کے معلومات کو کاروبار کیلئے استعمال نہیں کرتا تو وہ ان کی معلومات پر نظرکیوں رکھنا چاہتا ہے؟


متعلقہ خبریں