نامزد چیئرمین رمیز راجہ کی کھلاڑیوں سے ملاقات، اعتماد میں لیا

Rameez Raja

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کیساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات نیشنل ہائی پرفارمنس سںٹر لاہور میں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے ورلڈ کپ ٹی20 سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں سے ملے ہیں۔ ملاقات میں ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بھی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے گفتگو ہوئی۔ نامزد چئیرمین نے کھلاڑیوں کو کارکردگی کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی دیں اوراعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے نتائج چاہیں، رمیز راجہ کا بابراعظم کو واضح پیغام

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین پی سی بی بننے کی صورت میں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے، تاہم نامزد چیئرمین نے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ انہیں ماضی کی نسبت بہتر نتائج چاہیں۔

رمیزراجہ کی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے بابر اعظم کو میگا ایونٹ کے لئے اپنی ٹیم کا انتخاب کرنے کی آزادی دے دی تاہم انہوں نے کپتان سے نتائج کا مطالبہ بھی کیا۔

آج ہی خبر آئی تھی کہ ٹیم کے انتخاب پر کپتان بابر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹیم کا انتخاب، بابراعظم کے تحفظات

مبینہ طور پر کرکٹراعظم خان اورصہیب مقصود کو چیف سلیکٹرمحمد وسیم کی سفارش پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ سلیکشن پر مصباح الحق اور بابر اعظم کو اعتراض تھا۔

سابق کرکٹر انضمام الحق نے بھی ورلڈ کپ کےلیے منتخب کی گئی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فہیم اشرف، فخرزمان اور شرجیل خان کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرفراز اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی پتہ نہیں کیوں باہر رکھا گیا۔ شعیب ملک کو اگراسکواڈ میں شامل کیاجاتا تو بہتر ہوتا۔ شرجیل اور فخرزمان ٹی 20فارمیٹ کےلیے بہترین کھلاڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں