ویکسینیشن نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا تنگ: نئی پابندیاں عائد


لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب کے محکمہ محنت نے اہم ترین فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی کورونا ویکسین مہم

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد صنعتی اداروں میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

محکمہ محنت کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اس ضمن میں صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

پنجاب کے وزیر محنت عنصرمجید خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد بنا ویکسینیشن کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اسلام آبادمیں پھر کورونا تیز، ڈاکٹرز اور عملہ ہائی الرٹ

صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد فیکٹریوں، کارخانوں اور ‏صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔

صوبائی وزیر محنت کے مطابق صنعتی اداروں کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کرائیں۔

کورونا: میرپور، مثبت کیسز کی شرح دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ

پنجاب کے وزیر محنت عنصر مجید خان کے مطابق محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کا وزٹ کریں گے ا ور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی ہو۔


متعلقہ خبریں