پاک فوج میں تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشادکور کمانڈر راولپنڈی تعینات


پاک فوج میں تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کورکمانڈر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈر ملتان لگایا دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں