کل جماعتی حریت کانفرنس: مسرت عالم بھٹ نئے چیئرمین مقرر

کل جماعتی حریت کانفرنس: مسرت عالم بھٹ نئے چیئرمین مقرر

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاسی اتحاد کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسرت عالم بھٹ کو نیا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

سید علی گیلانی کی میت کیوں چھینی؟ بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ہم نیوز نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 50 سالہ مسرت عالم بھٹ کو معروف کشمیری بزرگ رہنما اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چیئرمین سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ بزرگ رہنم سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد آج کل جماعتی حریت کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں نئے چیئرمین سمیت وائس چیئرمین کے مناصب پہ تقرریاں کی گئیں۔

اجلاس میں بھارتی جیل میں قید آزادی پسند رہنما 50 سالہ مسرت عالم بھٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا جب کہ شبیر احمد اور غلام احمد گلزار کو بیک وقت وائس چیئرمین کے عہدوں پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

سید علی گیلانی کے لواحقین کیخلاف مقدمہ درج

کل جماعتی حریت کانفرنس کے اجلاس میں مولوی بشیر احمد عرفانی کے بطور جنرل سیکریٹری کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں