افغانستان: حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند کون ہیں؟


کابل: افغانستان میں قائم ہونے والی حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند طالبان کی رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں۔

نئی افغان حکومت کا اعلان: محمداحسن اخوند سربراہ، ملا عبدالغنی برادر نائب

قندھار سے تعلق رکھنے والے ملا محمد حسن اخوند کا شمار طالبان کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ وہ مذہبی اسکالر بھی ہیں۔ یاد رہے کہ طالبان کی بنیاد قندھار میں رکھی گئی تھی۔


ہم نیوز کے مطابق افغان حکومت کے نئے سربراہ نے طالبان کے موجودہ امیر ملا ہبت اللہ کے ساتھ 20 سال تک کام کیا ہے۔ وہ طالبان کی پچھلی حکومت میں وزیرخارجہ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

جب ملا محمد ربانی وزیراعظم کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے تو اس وقت انہوں نے نائب وزیراعظم کی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔

گوگل نے افغان حکومت کے ای میل اکاؤنٹس بلاک کر دیے

ملا محمد حسن نے اگست 1999 میں بطور وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ اس دورے میں ان کی ملاقات اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف سے بھی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں