جیتیں یا ہاریں جارحانہ کرکٹ کھیلیں!رمیزراجہ، ملاقات کی اندرونی کہانی

رمیز راجہ (rameez raja)

نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں سےملاقات میں کہا ہے کہ جیتں یا ہاریں،آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں رمیزراجہ نےایک سے 2 تبدیلیوں کاعندیہ بھی دیا ہے۔ ملاقات میں6 سینئرکھلاڑیوں نے رمیزراجہ سےسوالات کیے۔

ایک کھلاڑی نے اعظم خان کی سلیکشن پرتحفظات کا اظہارکیا۔ کھلاڑی نے کہا کہ جب فٹنس ٹھیک نہیں تو ایسا کھلاڑی ٹیم میں کیوں آتا ہے۔

ملاقات میں سینئرکھلاڑیوں نےغیرملکی کوچ کی تعیناتی کی سفارش کی۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ لوکل کوچزہمیشہ کھلاڑیوں سےمقابلہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے نتائج چاہیں، رمیز راجہ کا بابراعظم کو واضح پیغام

رمیزراجہ نے فہیم اشرف، حارث رؤف اورسعود شکیل کو مخاطب کرکے پرفارمنس بہترکرنےکی ہدایت کی ہے۔

نامزد چیئرمین کا کہنا تھا جانتا ہوں ورلڈکپ کیلئےاعلان کردہ اسکواڈ پرتنقید ہو رہی ہے۔فکرنہ کریں ابھی ٹیم میں تبدیلی کی گنجائش اوروقت موجود ہے۔ آپ لوگ کارکردگی پرتوجہ دیں،میڈیاکومیں سنبھال لوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ورلڈ کپ ٹی20 سکواڈ میں شامل کھلاڑی شامل تھے۔ نامزد چئیرمین نے کھلاڑیوں کو کارکردگی کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی دیں۔

ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بھی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے گفتگو ہوئی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین پی سی بی بننے کی صورت میں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے، تاہم نامزد چیئرمین نے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ انہیں ماضی کی نسبت بہتر نتائج چاہیں۔

 


متعلقہ خبریں