بھارت: بارش کے دیوتا کو راضی کرنے کی کوشش، کمسن بچیوں کو بے لباس گھمایا گیا

بھارت: بارش کے دیوتا کو راضی کرنے کی کوشش، کمسن بچیوں کو بے لباس گھمایا گیا

نئی دہلی: بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں میں 6 کمسن بچیوں کو بے لباس کرکے گھمایا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ گاؤں کے افراد بارش کے دیوتا کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہو گیا

برطانیہ کے مؤقر اخبار دی انڈیپنڈنٹ اور بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریاستی پولیس کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ کمسن بچیوں کو ان کے خاندانوں کی مرضی کے تحت بے لباس کر کے گھمایا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق این سی پی سی آر نے اس حوالے سے ضلعی و ریاستی انتظامیہ سے باقاعدہ تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مدھیا پردیش کے گاؤں والوں کا فرسودہ رسومات کے تحت کہنا ہے کہ اس طرح وہ بارش کے دیوتا کو راضی کرتے ہیں تاکہ وہ بارش برسا دے اور خشک سالی کا خاتمہ ہو جائے۔

بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والے ہیرو ایم ایم عالم

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شرمناک و افسوسناک واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے علاقے بندیل کھنڈ کے ایک خشک سالی کے شکار گاؤں میں پیش آیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی افراد یقین رکھتے ہیں کہ انہوں نے جو رسم ادا کی ہے اس کی وجہ سے بارش کا دیوتا راضی ہو جائے گا، بارش برسے گی اور خشک سالی کا خاتمہ ہو گا۔

بھارت میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن نے اس حوالے سے ریاستی و ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بھارت میں ایک اور وائرس کا حملہ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدھیا پردیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچیوں کے ساتھ خاندانوں کی مرضی سے سب کچھ کیا گیا ہے اور انہیں کوئی شکایت بھی موصول نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود وہ تحقیقات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں