منال اور احسن کی ڈھولکی کی محفل سج گئی


معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن  کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ 

گزشتہ شب منال اور احسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی کی محفل سے ہوا۔ ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن اکرام کی شادی، دن طے، کارڈ چھپ گیا، ہوٹل بک

ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوزمنال اور احسن کی جانب سے  سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں ہیں ۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نےاورنج رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے جب کہ دلہا میاں سفید شلوار قمیض پر واسکٹ پہنے خوب جچ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)


دوسری جانب ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹا گرام پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)


اس سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کی تصویرشیئر کی تھی۔  منگنی سے شادی کی تیاری تک دونوں ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اب مداح ان کی شادی تقریبات کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ 8 ستمبر بروز بدھ کو منال خان اور احسن محسن کی مایوں، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔

یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں