واٹس ایپ کا ایک اور پرائیویسی فیچر


دنیا میں لاکھوں افراد ایک دوسرے سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں، لیکن اس میں ایک ایسا فیچر ہے جس سے آپ کے دوست احباب آپ پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

لاسٹ سین اسٹیٹس فیچر کے ذریعے جس کا آپ نہیں چاہتے وہ بھی جان سکتا ہے کہ آپ کب اٹھے کب جاگے اور کب اور کس ٹائم واٹس پر آن لائن آئے۔

مگر واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کے لیے لاسٹ سین کو ہائیڈ کرنے کے فیچر کو جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس وقت واٹس ایپ میں لاسٹ سین، پروفائل فوٹ اور اباؤٹ کے لیے 3 پرائیویسی آپشنز ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی فراہم کیے گئے ہیں۔

مگر بہت جلد ان میں چوتھے آپشن My contacts except کو بھی آپ دیکھ سکیں گے۔

اس سے آپ کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی کہ مخصوص افراد کو لاسٹ سین ، پروفائل فوٹو یا واٹس ایپ پر پرسنل انفو کو دیکھنے سے روک دیں.

یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا اور اسی طرح کا آپشن پروفائل فوٹو اور اباؤٹ کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔


متعلقہ خبریں