سندھ میں صحت، تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا، شہباز گل

گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں صحت اور تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ سرکار کی سرپرستی میں صحت و تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا کیونکہ پیپلز پارٹی نے دہائیوں سے اندرون سندھ میں تعلیم پر کبھی توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے 52 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں پرچی سرکار ان پر توجہ دیں کیونکہ این جی اوز کے سہارے چھوڑے گئے سندھ کا تعلیمی نظام بربادی کے دہانے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت سے متعلق ہمارے خدشات درست نکلے، شہباز شریف

شہباز گل نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت اگر جانتے تو 15 سال سے تعلیم کی 50 اسکیمیں التوا کا شکار نہ ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خواب یکساں نصاب کی شروعات پنجاب سے کر دی گئی ہیں اور پنجاب بھر میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام، 95 ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان تیار

معاون خصوصی نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب 2 اگست سے تمام پبلک، پرائیویٹ اسکولز اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہے۔


متعلقہ خبریں