افغانستان کے بعد پاکستان میں خواندگی سب سے کم

سندھ: پیر سے تمام اسکول کھل جائیں گے

فوٹو: فائل


آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ اور جاپان انٹر نیشنل کارپوریشن ایجنسی (جائیکا ) کی رپورٹ میں انکشاف کیا  گیا ہے کہ افغانستان کے بعد پاکستان میں خواندگی سب سے کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دو کروڑ دو لاکھ بچے اب بھی اسکول سے باہر ہیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ چھ ملین یعنی 60 لاکھ بچے اسکولوں میں داخل نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں صحت، تعلیم کا بجٹ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا، شہباز گل

باقی صوبوں میں بھی صورت حال بہتر ہونے کے بجاے مزید ابتر ہوگئی ہے ۔سندھ میں دس سال کے عمر کے 43 فیصد بچے اسکول جانے کے بجائے گھر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پندرہ سال عمر کے 45 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں 28فیصد بچے جبکہ دیہی علاقوں کے 61فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں

دوسری جانب  رواں برس خواندگی کے عالمی دن کو کرونا وائرس سے تعلیم کے شعبے پر پڑنے والے اثرات سے منسوب کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق کرونا وائرس نے نئی نسل کی تعلیم اور سیکھنے کے عمل کو بری طرح متاثر کیا اور ننھے بچوں پر اس کا نقصان زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 6سے 11ستمبر تک اسکول بند رکھنے کا اعلان

اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان خواندگی کی شرح کے لحاظ سے دنیا کے 120 ممالک میں 113 ویں نمبر پر ہے۔ ملک کی صرف 59.13 فیصد آبادی خواندہ ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت پاکستان میں اسکول جانے سے محروم بچوں کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ ہے۔


متعلقہ خبریں