سدھارتھ کے بعد مداح شہناز کا سہارا بن گئے


بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس  سیزن 13 کے ونر سدھارتھ شکلا 2 ستبر کو اس دنیا سے تو چلے گئے لیکن اپنی اور شہناز گل کی کہانی کو ادھورا چھوڑ گئے۔

اپنی محبت سے بچھڑ جانے کے بعد شہناز گل ابھی تک مداحوں کے سامنے تو نہیں آئیں لیکن ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے۔

شہناز گِل کو انسٹاگرام پر 9 اعشاریہ 6 ملین یعنی 90 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

انسٹاگرام پر شہناز گِل کے فالوورز اُس وقت بڑھے جب سدھارتھ شکلا اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انہیں اکیلا چھوڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس مشکل وقت میں شہناز کا ساتھ دینے سدھارتھ شکلا کے مداحوں نے بھی انہیں فولو کرنا شروع کر دیا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ سدھارتھ کے بچھڑ جانے کے بعد وہ اب شہناز میں ہی سدھارتھ کو دیکھتے ہیں۔ اور یہ جانتے ہیں کہ اس وقت شہناز بکھر گئی ہیں اور ان کے ان سب کے ساتھ کی کتنی ضرورت ہے۔

شہناز گل کو سدرھاتھ کی موت کے بعد صرف ایک بار دیکھا گیا ہے جب وہ اداکار کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، ان ویڈیوز میں بھی شہناز کو ٹوٹے اور بکھرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے ایک ہفتہ ہو جانے کے بعد بھی وہ سدھارتھ کی موت کو قبول نہیں کر سکے ہیں تو شہناز جن کی دنیا وہ تھے کیسے اس دکھ سے نکل پائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس کے ونر بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا چل بسے

ساتھی اداکار جو ان کے گھر افسوس کے لیے جا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سدھارتھ کی ماں بہت بہادر خاتون ہیں لیکن شہناز کو سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے کیونکہ وہ اس جدائی کو قبول نہیں کر پا رہی ہیں۔

شہناز گل اور سدھارتھ 29 ستبمر 2019 میں بگ باس میں ہی ملے تھے جہاں سے ان کی کہانی کی شروعات ہوئی، جو پہلے دوستی اور پھر گہری محبت میں بدل گئی، جسے دنیا بھر کے مداحوں نے اپنے دلوں میں محسوس کیا۔

سدھاتھ شکلا اور شہناز اس قدر قریب تھے کہ مداحوں نے انہیں “سڈناز” کا نام دے دیا جو ان کی پہچان بن گیا، لیکن اب ناز نے اپنا سڈ ہمیشہ کے لیے کھو دیا ہے۔

بگ باس میں شہناز کا ایک ڈائیلاگ بھی بہت مشہور ہوا جس میں انہوں نے سدھارتھ سے کہا تھا کہ ” تو میرا ہے اور میرا ہی رہے گا”، اور سدھارتھ ان سے اپنا کیا ہوا یہ وعدہ وفا کر گئے،  وہ آخری دم تک انہیں کے رہے اور انہیں کے سامنے اپنی آخری سانسیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شُکلا کی موت کیسے ہوئی ،رپورٹ آگئی

شو کے ہوسٹ سلمان خان نے بھی اس جوڑی کی محبت کو سراہاتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جب ساتھ ہوتے ہیں تو دو جسم ایک جان لگتے ہیں۔

دو سالوں سے سڈناز کی لازوال محبت سے محبت کرنے والے مداح دونوں کی اس ادھوری رہ جانے والی کہانی سے بکھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، لیکن سب کا ماننا یہ ہے کہ اس وقت شہناز کو سب سے زیادہ ان کے ساتھ کی ضرورت ہے، کیونکہ وہی ہیں جن کی شائد جینے کی وجہ ان سے کھو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں