ہمیں افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ تعاون کرناہوگا

بیٹے کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  ہمیں افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ تعاون کرناہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سالمیت، خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے،افغانستان میں  ہونے والی تبدیلی کا بغور جائزہ لیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری بات مانتے تو آج افغانستان کی صورتحال مختلف ہوتی، فواد چوہدری

افغانستان کی صورتحال پر ’ورچوئل علاقائی کانفرنس‘ سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں افغانستان  کی سرزمین دہشت گردی کےلیے استعمال ہوئی۔ اب یقینی بنایاجائےافغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

افغانستان  کی صورتحال پیچیدہ  اورمشکل ہے ۔ افغانستان طویل عرصے سے جنگ میں رہا۔ افغانستان کےعوام 40 سال سےمشکلات کاشکارہیں، اب وقت ہے کہ عالمی برادری ان کا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  افغانستان کے حوالے سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ افغانستان سے متعلق کی جانے والی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں ہیں ، وہاں کوئی خونریزی نہیں ہوئی۔ہمیں افغانستان اور وہاں کے عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا ، عالمی برادری بھی اس صورتحال میں ساتھ دے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی افغان حکومت کا اعلان: محمداحسن اخوند سربراہ، ملا عبدالغنی برادر نائب

طالبان نےعبوری کابینہ کااعلان کیاہے۔ امید ہے کہ طالبان اپنی کہی ہوئی باتوں پر پوری طرح عمل کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی دعوت پرآج افغانستان کے تمام ہمسائیہ ممالک افغان صورتحال پر غور کے لیے ورچوئل کانفرنس میں شریک ہیں۔

 


متعلقہ خبریں