کچھ لوگوں کو ا سکول ڈریس کوڈ سے تکلیف پہنچ رہی ہے،شہباز گل


 معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو ا سکول ڈریس کوڈ سے تکلیف پہنچ رہی ہے۔

ان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ لوگ مادر پدر آزادی چاہتے ہیں۔ یہ مغرب کے اسکولوں کے لیے ڈریس کوڈ پڑھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: جینز،ٹی شرٹ اور سلیپر نہیں چلے گا،اساتذہ کیلیے ڈریس کوڈ جاری

شہباز گل نے ٹوئٹر پر بیرون ممالک میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے ڈریس کوڈ کی تفصیلات بھی شیئر کردیں۔

انہوں نے ایریزونا کے ایک ایلیمنٹری اسکول کا ڈریس کوڈ شیئر کیا ہے  جس میں لکھا ہے کہ اسکول میں  ربڑ کے سلیپر ،باریک ، تنگ یا بہت ڈھیلے ڈھالے  کپڑے پہننے کی اجازت نہیں ہو گی، نا ہی اسکول میں  ننگے کندھوں والی شرٹس، شارٹ اسکرٹس اور ورزش کی پتلون  پہنی جائے گی۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ تعلیم نے  وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ جاری کیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہو گی۔

پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا سکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہو گی۔ خواتین اساتذہ سینڈل اور سنیکر پہن سکیں گی۔ سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ازبکستان: اسکولوں میں حجاب نہ پہننے کی پابندی ختم

مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر پہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اساتذہ کو سردیوں میں خوبصورت رنگ اورڈیزائن کے سویٹر،کوٹ اور جرسی پہننا ہوں گے۔

مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں گے۔ اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کے بھی پابندی ہوں گے۔


متعلقہ خبریں