بھارت نے پاکستانی گانے کی ویڈیو چوری کر لی


بھارت میں پاکستان سے چوری کیا گیا مواد نہ صرف بنایا جاتا ہے بلکہ وہ مقبولیت کے کئی ریکارڈ بھی توڑ دیتا ہے۔ اس بار بھی بھارت نے اپنی یہ روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے ایوارڈ یافتہ گانے ’کی جاناں‘ کو کاپی کر ڈالا۔

بھارتی پنجابی گلوکار برہم دریا نے اپنا گانا ’موڈ ہیپی‘ ریلیز کیا، جس کی 95 فیصد عکس بندی پاکستانی گانے ’کی جاناں‘ کی کاپی ہے۔


’کی جاناں‘ کو شانی ارشد نے جولائی 2020 میں ریلیز کیا تھا، جس میں سونیا حسین اور محسن عباس اداکاری کرتے دکھائی دیے تھے۔

بلوچستان کے خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں فلمائے گئے گانے میں قبائلی روایات کے تحت ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے واقعے کو دکھایا گیا تھا۔ جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔


پاکستانی ویڈیو کی طرح بھارتی پنجابی ویڈیو کی عکس بندی بھی پہاڑوں کے دامن میں کی گئی اور اس میں بھی قبائلی رسم و روایات کو دکھایا گیا ہے۔

بھارت نے نہ صرف گانے کی ویڈیو کی تھیم چوری کی بلکہ سین ٹو سین اسے کاپی کیا، جس میں اداکاروں کے ملبوسات بھی شامل ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں