متحدہ مجلس عمل آئندہ انتخابات میں 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دے گی

متحدہ مجلس عمل آئندہ انتخابات میں 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دے گی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: متحدہ مجلس عمل میں شامل تمام جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات میں خواتین امیدوارں کو پانچ فیصد نمائندگی دینے کی منظوری دے دی۔

متحدہ مجلس عمل کی قیادت نے طے کیا ہے کہ دینی و سیاسی اتحاد میں شامل تمام پانچوں جماعتیں خواتین امیدواروں کے نام پیش کریں گی۔

اس فیصلے کے بعد توقع ہے کہ 2018 کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی جانب سے خواتین امیدوار بھی میدان میں اتریں گی۔

آج اتوار کو ہونے والے مینار پاکستان جلسے کے بعد ایم ایم اے کی جانب سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے مہیا کیے جانے والے خواتین امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گا۔

پاکستان کی بڑی دینی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ہیں۔ اتحاد میں جميعت علماء پاکستان، تحریک جعفریہ‬‎، جمیعت علمائے اسلام (ف)، جمیعت اہل حدیث اور جماعت اسلامی شامل ہیں۔

دو روز قبل الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ آئندہ الیکشن میں خواتین کو پانچ فیصد ٹکٹ نہ دینے والی جماعتوں کو انتخابی نشان نہیں دیا جائے گا۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں