پنجاب کیلیے خوشخبری: ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دینے کا اعلان


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی میں صوبائی وزیر کا بھائی قتل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ اعلان اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جو چار گھنٹے طویل تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طویل اجلاس میں کہا کہ سروسز اسپتال میں 200 بستروں پر مشتمل نیا ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ سروسز اسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کے ساتھ عمارت کے اسٹرکچر کو بھی بہتر بنائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جناح اسپتال کے سامنے 56 کنال اراضی پر ٹراما سینٹر و ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال کا نیا ٹراما سینٹر و ایمرجنسی بلاک 300 بستروں پر مشتمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر اور نئے ایمرجنسی بلاک میں ا سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آباد ی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیے گئے ہیں۔

پیسہ بنانےوالوں کو شفافیت کا خطرہ ہے،وزیراعظم

وزیراعلیٰ پنجاب نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا کہ راجن پور اور بہاولنگر میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کے لیے اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کو آئندہ سال تک فنکشنل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے۔

الیکشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کرائیں گے، اپوزیشن صرف اپنے مفادات نہ دیکھے: شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن کے لوگوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس فراہم کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں