این سی اے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار


نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ، وزیردفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

خطے کی بدلتی صورتحال پربھی تفصیلی بریفنگ ہوئی۔ اجلاس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے اعادہ کیا کہ پاکستان ذمہ دارایٹمی ملک کی حیثیت سے عالمی سطح پر جوہری سلامتی یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے۔ پاکستان جوہری عدم پھیلاو کی عالمی کوششوں اورنیوکلیئر سیکیورٹی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

این سی اے کوخطےمیں جاری تنازعات اورعلاقائی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

این سی اے نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی رفتارپربھی اظہاراطمینان کیا۔ تربیت کےاعلیٰ معیار، اسٹریٹجک فورسزکی آپریشنل تیاریوں کوبھی سراہاگیا۔ مقاصد کےحصول میں کوشش کرنے والےسائنسدانوں وانجینئرز کی تعریف کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں