سندھ: کورونا سے متاثرہ 718 مریضوں کی حالت تشویشناک قرار

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 718 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 65 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔

ویکسینیشن نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا تنگ: نئی پابندیاں عائد

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مزید 1210 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر4 لاکھ 40 ہزار980 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 43 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ہونے والی کل اموات کی تعداد بڑھ کر7 ہزار73 ہو گئی ہے۔

کراچی: ویکسین نہ لگانے کی صورت میں تعلیم کے دروازے بند

ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 617 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر2 لاکھ 93 ہزار302 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں