بچوں کو اسکول نہ بھیجنےپر2لاکھ روپے جرمانہ یا جیل


متحدہ عرب امارات کی پبلک پراسیکیوشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بچوں کے اسکول نہ بھیجنے والوں کو جیل یا 5 ہزار درہم(2لاکھ28ہزار670 پاکستانی روپے) جرمانہ کیا جائے گا۔

حکام نے سوشل میڈیا پر کیے گئے ایک ٹویٹ کے ذریعے بچوں کے تعلیم کے حق اور چائلڈ رائٹس لا (واڈیما) کے مطابق تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لینے پر جرمانے کی وضاحت کی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے عندیہ دیا کہ چائلڈ رائٹس لا(واڈیما) کے آرٹیکل 31 کے مطابق ہر بچے کو تعلیم کا حق حاصل ہے اور ریاست نافذ العمل قوانین کے مطابق تمام بچوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ اسی قانون کے آرٹیکل 35 کے مطابق بچے کا سرپرست اعلیٰ  اس کو تعلیم دلوانے میں رکاوٹ کا ذمہ دار ہوگا۔

جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے آرٹیکل 60 کے مطابق قید یا5ہزار جرمانے کی سزا دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں