افغانستان میں بغیر اجازت مظاہرے کرنے پر پابندی عائد


افغانستان میں بغیر اجازت مظاہرے کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مظاہروں پر پابندی افغان وزارت داخلہ کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کرنے سے پہلے وزارت دفاع اور انصاف کو بتانا لازمی ہو گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کاطالبان کی عبوری حکومت پر تشویش کا اظہار

دوسری جانب طالبان نے افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر بھی پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

طالبان رہنما احمد اللہ وقاص کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے ہر قسم کے کھیل پر پابندی ہو گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر کھیل پر منفی اثرات پڑیں گے۔ خواتین کو اجازت نہ دینے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیربحث آئے گا۔


متعلقہ خبریں