بلی نے چیتے کو پچھاڑ دیا، ویڈیو وائرل

بلی نے چیتے کو پچھاڑ دیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت کے ایک کنویں میں گرنے والی بلی اور چیتے کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں چیتے اور بلی ایک کنویں میں گر گئے۔ چیتے نے کنویں کی منڈیر پر پناہ لی تو وہاں پہلے سے ہی ایک بلی موجود تھی۔

چیتے نے اپنے سے کئی گناہ چھوٹی بلی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو بلی بھی سینہ تان کر کھڑی ہو گئی اور چیتے کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ بلی کی اس بہادر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

چیتے کے کنویں میں گرنے کے بعد مقامی افراد وہاں پہنچ گئے تھے اور وہ کنویں کے دہانے پر کھڑے یہ منظر دیکھ رہے تھے جنہوں نے بلی کی بہادری کی ویڈیو اپنے موبائل میں محفوظ کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے سانپ کو نیا گھر مل گیا

مغربی ناسک ڈویژن کے جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹر پنکج گرگ کا کہنا تھا کہ چیتا اس بلی کا پیچھا کرتے ہوئے کنویں میں گر گیا تھا جسے کنوئیں سے نکال کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں