عائزہ خان اور سارہ خان کا ‘لاپتہ’ ڈرامہ مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب

ہم ٹی وی کے ڈرامے ’لاپتہ‘ ایک دن میں 10لاکھ ویوز

منفرد کرداروں سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی اداکارہ عائزہ خان اور سارہ خان کا ڈرامہ “لاپتہ” مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

گزشتہ رات ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل لاپتہ کی 11 ویں قسط نشر کی گئی جسے یوٹیوب  پر صرف 16 گھنٹوں میں ہی 10 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

دونوں اداکارائیں علی رحمٰن اور گوہر رشید کے ہمراہ رومانوی ڈرامے ’لاپتہ‘ میں منفرد کردار میں نظر آرہی ہیں۔

ہدایت کار خضر ادریس کے ڈرامے ’لاپتہ‘ کی کہانی بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے اور اسے مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔

لاپتہ میں عائزہ خان کو شوخ و چنچل ٹک ٹاک اسٹار گیتی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو فلمی انداز میں ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا اسٹار بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

جبکہ فلک کا کردار سارہ خان ادا کررہی ہیں جو تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں یکساں اوراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظرآ رہی ہیں۔ فلک کو اپنے کزن شمس سے محبت ہے جس کا کردار علی رحمان ادا کر رہے ہیں جو جوئے کا عادی شخص ہے جس کے خواب تو بڑے ہیں لیکن آمدنی کم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  عائزہ خان مادھوری بن گئیں

ڈرامہ سیریل میں عائزہ، سارہ اور علی رحمان کا تعلق ایک ہی فیملی سے ہے جو زندگی کے نشیب وفراز کےبعد ایک دوسرے کے ہی سامنے آکھڑے ہوئے ہیں۔

لاپتہ میں پہلی بارعائزہ خان اور سارہ خان جیسی نامور اداکارئیں ایک ساتھ نظر آرہی ہیں۔

گوہررشید اس ڈرامے میں بھی ایک منفی اور منفرد کردارمیں نظرآرہے ہیں، ڈرامہ سیریل لاپتہ کی تحریر و ہدایات خضر ادریس نے دی ہیں جو ورنہ، سپر اسٹار اور زندگی تماشا جیسی فلمز کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں