ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئیں

منال خان کی منگنی ہو گئی؟

فوٹو: فائل


معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

انسٹاگرام پر عائزہ خان کے بعد ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔ایمن خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 9 ملین یعنی 90 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

ایمن خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور اُن کے چاہنے والے بھی اداکارہ  کے ساتھ انسٹاگرام پر جڑے رہتے ہیں، اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنی تصاویر اور اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

آج کل ایمن خان اپنی بہن منال خان کے شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں اور ہر فنکشن  کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے منال خان کے مایوں اور اس قبل ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کیا تھا جنہیں مداحوں نے خوب سراہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)


یاد رہے کہ اداکارہ نے 2012 کے ڈرامے ’محبت بھاڑ میں جائے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔

وہ ’من مائل‘، ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘، ’گھر تتلی کا پر‘، ’عشق تماشا‘ اور ’باندی‘ جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

ایمن 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اُن کی ایک بیٹی امل ہے، فی الحال ایمن نے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے۔

 


متعلقہ خبریں