ورلڈکپ قریب ہے منفی چیزوں پر توجہ نہیں دیں گے، شاداب خان

شاداب خان کی رمیز راجہ سے ملاقات

لاہور: قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ قریب ہے منفی چیزوں پر توجہ نہیں دیں گے۔

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ملاقات کی۔ شاداب خان نے کہا کہ رمیز راجہ اپنے منصوبے سے متعلق آگاہ کرنا چاہتے تھے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ رمیز راجہ چاہتے ہیں کھلاڑی ماڈرن کرکٹ کھیلیں جبکہ سلیکشن کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے وضاحت کر دی ہے۔ مصباح الحق اور وقار یونس کا جانا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب ہے اس لیے منفی چیزوں پر توجہ نہیں دیں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہمارا اسپن باؤلنگ اٹیک بہت اچھا ہے۔

خیال رہے کہ اس سےقبل  کھلاڑیوں کی رمیز راجہ سے ملاقات مثبت رہی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے ماحول سے متعلق حقائق کے منافی رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔

آئندہ بین الاقوامی اسائنمنٹس کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اس سلسلے میں جو سمت اختیار کی گئی ہے ہمارے کپتان بابر اعظم مکمل طور پر اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اس ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ہمیں آئندہ سیریز میں کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں