سرفراز کراچی کے سڑکوں پر، ویڈیو وائرل

سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں نازیبا الفاظ ادا کیے تھے—فائل۔


ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کراچی کے سڑکوں پر آ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد اپنے بیٹے کو بیٹھا کر محلے میں بائیک چلا رہے ہیں۔

اس موقع پر اہل محلہ نے سرفراز کو محلے کے میدان میں میچ کھیلنے کی آفر کی جو انہوں نے قبول کر لی۔

 شاہین آفریدی! آپ پاکستان کے اسٹار اور میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہو، سرفراز احمد

خیال رہے کہ چند روز قبل  پی سی بی نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔سرفراز احمد اسکواڈ سے آؤٹ، اعظم خان نے ٹیم میں جگہ بنا لی۔

پندرہ رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز،4آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ باؤلرز شامل  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں۔اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو  رکھا گیا ہے۔  یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں آگاہ کیا۔   ان کا کہنا ہے کہ  کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس نہیں تھی لیکن ان کے تجربے کو دیکھا گیا۔ جو بہتر آپشن تھی اس کو اسکواڈ میں رکھا ہے۔ کسی کو ڈراپ کرنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ  اعظم خان اور سرفراز کو پہلے بھی موقع دیتے رہے ہیں ۔ دو سے تین پرفارمنس پر کسی کو جج نہیں کیا جاسکتا۔ ملٹی ٹاسکنگ کھلاڑیوں کو فوقیت دی گئی ہے۔ ہماری ٹیم میں کوئی کمی نہیں ہے لیکن ورلڈ کپ کا دباو کھلاڑیوں پر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان


متعلقہ خبریں