پے پال نے فیس بڑھا دی

فائل فوٹو


آئن لائن پیسوں کی منتقلی کا کام کرنے والی امریکی کمپنی پے پال نے نومبر2021 سے فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس میں اضافہ برطانیہ اور یورپ میں کے درمیان رقوم کی ادائیگیوں پر لاگو ہوگا۔

برطانوی کاروباری اداروں کو یورپ سے آنے والی رقوم پر1.29 فیصد فیس وصول کی جائے گی۔ اس وقت فیس تقریبا 0.5 فیصد ہے۔

پے پال کا کہنا ہے کہ رقوم کی منتقلی پر اخرجات بڑھ گئے ہیں۔ کیوںکہ برطانیہ اور ای ای اے کے درمیان انٹرچینج فیس میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ انٹرچینج فیس کو 0.2 فیصد اور 0.3 فیصد تک محدود کرنے والے یورپی قوانین اب برطانیہ کے کاروباری اداروں پر لاگو نہیں ہوتے۔  ویزا اور ماسٹر کارڈ دونوں کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر کے وسط سے اپنی فیس میں اضافہ کر دیں گے۔

نئے چارجز کا اطلاق پورے برطانیہ، گورنسی، جرسی، جبرالٹر اور آئل آف مین پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پے پال نے کریپٹو کرنسی سے ادائیگیوں کی اجازت دے دی

زیادہ تر کاروباری ادارے اپنی موجودہ 0.5 فیصد فیس بڑھا کر 1.29 فیصد تک لے جائیں گے۔ جو اب بھی باقی دنیا کے لئے پے پال کی نسبت معیار 1.99 فیصد سے کم ہے۔

جب کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کے ذریعے بھی رقوم وصول کرے گی، اس دن پے پال نےفیس میں اضافے کا عندیہ دیا تھا۔  لیکن تفصیلات اب جاری کی گئیں ہیں۔

امریکی فیڈریشن آف سمال بزنسز (ایف ایس بی) نے کہا ہے کہ پے پال کی فیس میں اضافہ “چھوٹے کاروبار اور کاروباری افراد کے لئے بری خبر ہے”۔

وائس چیئرمین مارٹن میک ٹیگ نے کہا کہ سال کے آغاز سے اب تک ہر چار میں سے ایک چھوٹے برآمد کنندگان نے یورپی یونین کو برآمد کرنا بند کر دیا ہے۔ اور گزشتہ تین ماہ کے دوران 40 فیصد سےزیادہ برآمد کنندگان کی برآمدات کی قدر میں کمی آئی ہے۔


متعلقہ خبریں