ممتاز سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کا انتقال ہو گیا

ممتاز سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کا انتقال ہو گیا

پشاور: ممتاز سینئر صحافی اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسف زئی کا انتقال ہو گیا ہے۔

ہاکی اولمپیئن جہانگیربٹ انتقال کرگئے

ہم نیوز نے مرحوم کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے مردان کاٹلنگ انذرگئی نزد سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔

رحیم اللہ یوسف زئی 10 ستمبر 1954 کو پیدا ہوئے تھے۔ مرحوم کا شمار ان چند صحافیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے طالبان کے کارروائیوں کو رپورٹ کیا۔ انہوں ںے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا بھی انٹرویو کیا تھا۔

رحیم اللہ یوسف زئی روزنامہ جنگ کے لیے بطور کالم نگار کام کرتے رہے۔ انہو نے ٹائم میگزین کے لیے بھی کام کیا  تھا۔ وہ بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو کے نمائندے بھی رہے تھے۔

فرانس: سابق فٹبالر کا 40 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال ہو گیا

مرحوم رحیم اللہ یوسف زئی کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں 2004 میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔


متعلقہ خبریں