کورونا: 24 اضلاع، 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے و انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند، جمز پر پابندی

کورونا: 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ والے شہروں میں عائد کردہ پابندیوں میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

پاکستان: 8 اسکولوں کے 65 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

وفاقی دارالحکومت نے ایک ہفتے قبل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت فوری طور پر کورونا پابندیوں میں 15 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے جس کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 24 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ تمام متاثرہ اضلاع میں ان ڈور اور آؤٹ اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

کورونا: 24 شہروں میں تعلیمی اداروں، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور تقاریب پر پابندیاں

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت تمام ان ڈور جمز پر پابندی برقرار رہے گی اورانٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

جن اضلاع میں ایک ہفتے قبل پابندیاں عائد کی گئی تھیں ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، شیخوپورہ، بھکر، خانیوال، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل تھے۔

پابندی والے اضلاع میں ہری پور، مالا کنڈ، مانسہرہ ، صوابی ، ڈی آئی خان ، سوات ، ایبٹ آباد اور پشاور بھی شامل تھے۔

این سی او سی نے ایک ہفتے قبل کہا تھا کہ 24 شہروں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور تمام تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد ہو گی جب کہ شادی بیاہ کی تقاریب کو 300 افراد کی تعداد سے مشروط کردیا تھا۔

سندھ: کورونا سے متاثرہ 718 مریضوں کی حالت تشویشناک قرار

ہم نیوز کے مطابق اس سلسلے میں واضح کیا گیا تھا کہ شادی بیاہ کی تقاریب کا انعقاد صرف آؤٹ ڈور کیا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں